ایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزی ،خاتون اور بچوں سمیت 4 افرادشہید

122

بھارتی فورسز کی سیالکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون ،تین بچوں سمیت چار افراد شہید جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے سیالکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے علی الصبح شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے تین بچے اور ایک خاتون شہید اور دس افراد زخمی ہوگئے۔ پنجاب رینجرز نے دشمن کو موثر جواب دیا۔ بھارت ورکنگ بائونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں