ماتلی، مین پوری کے زیادہ استعمال سے ایک شخص جاں بحق

22

ماتلی (نمائندہ جسارت) تعلقہ ماتلی کی یونین کونسل فلکارہ کے گاؤں خیرو بوزدار کا 25 سالہ شوکت بوزدار مین پوری کے استعمال کی وجہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے سبب جاں بحق ہوگیا۔ متوفی ایک عرصے سے مین پوری استعمال کرنے کا عادی تھا، جامشورو اسپتال کے کینسر وارڈ کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق مین پوری کے استعمال سے اس کی زبان اور گلے میں کینسر ہوگیا تھا جو کہ اس کی ہلاکت کا سبب بنا۔ واضح رہے کہ دیہی علاقوں میں مین پوری اور گٹکے کی کھلے عام فروخت عروج پر ہے، متذکرہ گاؤں کی ایک بڑی تعداد مین پوری وگٹکا استعمال کرنے کی عادی بتائی جارہی ہے۔ اس علاقے میں قریبی شہر ٹنڈو محمد خان اور فلکارہ میں مقامی سطح پر تیار کی جانے والی مین پوری کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔ واضح رہے کہ نو تعینات ایس پی بدین عرفان سموں نے چند روز قبل ماتلی شہر میں چینل نہر کے قریب ایک مکان میں قائم تجارتی پیمانے پر مین پوری تیار کرنے والی منی فیکٹری پر چھاپا مار کر 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تیار مین پوری اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال برآمد کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ