ڈکٹیٹر کے سہولت کار عمران کوپارٹی سربراہی کاحق نہیں‘نثار کھوڑو

34

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان ڈکٹیٹر کا سہولت کار رہا ہے اسے پارٹی کا سربراہ ہونے کا حق بھی حاصل نہیں ہے ۔وہ پیر کو سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کررہے تھے ۔نثار کھوڑو کے ہمراہ ڈاکٹر سکندر شورو، رکن اسمبلی ہیر سوہو اورذوالفقار قائم خانی بھی تھے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کیجانب سے اسمبلی کے احاطے میں چوڑیاں رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ چوڑیاں انہیں ریحام خان نے دی ہونگی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے تبصرے سے بالاتر نہیں۔نوازشریف جھوٹے بے ایمان ثابت ہوئے
ہیں ۔وزیراعظم کے پاس ریڈ پاسپورٹ ہوتا ہے اور ریڈ پاسپورٹ رکھنے والے نوازشریف کو اقامہ لینے کی کیا ضرورت پڑی تھی؟ ن لیگ رہنماؤں کے میڈیا پر عدلیہ کے خلاف بیانات پر پابندی سے متعلق نثار کھوڑو نے کہ کہ اگر کوئی جان بوجھ کر عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ کرتا ہے تو عدالت نے ان کے بیانات پر پابندی لگائی ہے ،عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ ضرور کرسکتے ہیں تاہم بے جا تنقید کا کسی کو حق نہیں ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ رینجرز کی نفری سندھ حکومت نے وفاق سے مانگی تھی کراچی آپریشن کا کپتان سندھ کا وزیراعلی تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ