نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کا پریم یونین کو استقبالیہ

34

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے زیر اہتمام پریم یونین کو استقبالیہ 20 اپریل کو ادارہ نور حق میں 6 بجے شام ہوگا۔اس موقع پر مزدور رہنما رانا محمود علی خان، حافظ سلمان بٹ، عبدالسلام، جماعت اسلامی کے رہنما اور دیگر بھی خطاب کریں گے۔

جھلکیاں

نیشنل ریفائنری کنٹریکٹر ورکرز یونین کے زیر اہتمام پروگرام کا آغاز عادل اکبر نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ عمیر عادل نے نعت رسولؐ پیش کی۔ مزدور رہنما احمد سلطان نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے۔ شعاع النبی نے دعا کرائی۔ پروگرام میں اٹلس انجینئرنگ کے مزدور رہنما نصیر الدین، آدم جی انجینئرنگ کے مزدور رہنما عادل خان، سنوفی کے مزدور رہنما محمد شاہد اور پیکسار کے مزدور رہنما ارشاد عباسی نے شرکت کی۔

مختصر خبریں

جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر ایسٹ گلفام نبی میمن جرمنی کا تربیتی دورہ کرکے آگئے ہیں۔ مزدور رہنما عبدالسلام، نصیر الدین نے شاکر محمود صدیقی پر حملہ کی مذمت کی ہے۔ فیض محمد سحر کی ٹانگ کا پلسٹر اتر گیا ہے نوجوان مزدور رہنما اسد میمن ایک ماہ کے لیے ترکی میں تربیتی پروگرام میں شرکت کیلئے گئے ہوئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ