گوجرانوالہ: بھائی نے بہن اور 100 سالہ دادی کو قتل کردیا

653

گوجرانوالہ کے علاقہ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں بھائی نے 17 سالہ بہن اور 100 سالہ دادی کو فائرنگ اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم سفیان نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی 17 سالہ بہن اقراء اور 18 سالہ بہن سدرہ پر ڈنڈوں سے شدید تشدد کیا، بعد ازاں ان پر فائرنگ کردی۔

اسی دوران دادی اپنی پوتیوں کو بچاتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دادی پوتی دونوں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملزم کی 18 سالہ بہن سدرہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورا موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزم سفیان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بہنوں پر فائرنگ کی جنہیں بچاتے ہوئے دادی زد میں آگئی اور جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے تلخ کلامی کے بعد اپنی بہنوں پر فائرنگ کی، واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے۔

 

Print Friendly, PDF & Email
حصہ