سینیٹ انتخاب میں جمہوریت کی شکست ہوئی‘فضل الرحمن

153
عمران خان سے اتحاد سے پہلے اسرائیل کو تسلیم کرنا ہوگا،فضل الرحمن
عمران خان سے اتحاد سے پہلے اسرائیل کو تسلیم کرنا ہوگا،فضل الرحمن

اسلام آباد (صباح نیوز)حکومتی اتحادی جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ چئیرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں جمہوریت کی شکست ہوئی۔نجی وی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زرداری کے بارے میں کہاجاتاہے ایک زرداری سب پے بھاری لیکن معاملہ ایسا ہوگیا جو زرداری پر بھاری وہ سب پر بھاری،آج جمہوریت کی تشریح جوآئی اس سے عوام کاانتخابات اورجمہوریت پراعتماد ختم ہوجائے گا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا ہم بھی حیرت میں ہیں کہ اتنا فرق کیسے آگیا؟دونوں پارٹیوں (پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف) کے بلوچستان جاکر اتفاق کی حقیقت سب جانتے ہیں،دونوں قوتیں کھینچ تان کر اسٹیج پر لائی گئیں خود نہیں آئیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کودیوارسے کیسے لگاناہے،سر دست تو یہی اہداف ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ