پی پی سے اتحاد کسی صورت ممکن نہیں ، زرداری سے بھی حساب لیں گے،پی ٹی آئی 

124

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی جان لے اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی ، عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے ، پیپلزپارٹی سے اتحاد کسی صورت ممکن نہیں ، عمران خان نے جو جہاد شروع کیا تھا وہ کرپشن کے خلاف تھا، اگلی باری زرداری کی ہے ، آصف زرداری سے بھی حساب لیں گے،آج قومی یکجہتی کی فتح ہوئی ہے ، یہ بہت بڑی خوشخبری ہے ، آج وفاق مضبوط ہوا ہے ، سارا پاکستان آج خوش ہے۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور اسد عمر نے کہا کہ آج یہ جیت بلوچستان کے عوام کی جیت ہے اور عمران خان کی جیت ہے ، عمران خان نے آئیڈیا دیا کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہونا چاہیے ، اللہ نے انہیں سرخرو کیا ، ثابت ہوا کہ عمران خان ریاست پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ