پی ایس ایل فائنل،ایک ہزار کا ٹکٹ12ہزار میں ملے گا

195

پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کے ٹکٹوں کی ابھی فروخت شروع بھی نہیں ہوئی ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے دو جنرل انکلوڑرز کو وی آئی پی انکلو ڑ ر کا درجہ دے کر ان کی قیمت ایک ہزار کے بجائے 12 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

پی اسی ایل کے فائنل کا مرحلہ جوں جوں قریب آرہا ہے ٹکٹوں کی مانگ بھی بڑھ رہی اسی رجحان کو دیکھتے ہو ئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کے دو جنرل انکلوڑرز اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوڑرز کو وی آئی پی انکلوڑر میں تبدیل کر کے ان کی قیمت 12 ہزار روپے کر دی ہے۔

انکلوڑرز کی تبدیلی کے بعد نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اب وی آئی پی انکلوڑرز کی تعداد پانچ ہو گئی ہے جبکہ جنرل انکلوڑرز کی تعداداب صرف تین ہی رہ گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ