سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے جرم میں وفاقی وزیر دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی

318

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما وفاقی وزیر دانیال عزیز پر توہین عدالت کرنے کے جرم میں فرد جرم عائد کر دی گئی جبکہ ملزم کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔

 جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے وفاقی وزیر دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی ، جسٹس مشیرعالم نے دانیال عزیزکیخلاف چارج شیٹ پڑھ کرسنائی،جس میں کہا گیا ہے کہ دانیال عزیز نے عدلیہ کو سکینڈلائزکیا اورعدالتی معاملات میں مداخلت کی،چارج شیٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کے دوران نامناسب الفاظ استعمال کئے اورجسٹس اعجاز الاحسن سے متعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کئے ،چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ دانیال عزیز نے کہا نگراں جج نے نیب ریفرنس تیار کرایا۔

عدالت نے آرٹیکل 204اورتوہین عدالت آرڈیننس 2003 کے تحت دانیال عزیزپرفردجرم عائدکی، وفاقی وزیر نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ