امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن عہدے سے برطرف

306

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو امریکہ کا نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کرکے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو امریکہ کا نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا ہے جبکہ ان کی جگہ جینا ہیپسل کو سی آئی اے کی نئی ڈائریکٹر مقرر کردیا جو اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ریکس ٹلرسن کی خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب مائک پوم پیو سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داری نبھائیں گے، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے  جس طرح انہوں نے بطور ڈائر یکٹر سی آئی اے خدمات انجام دی تھی اسی طرح بطور سیکریٹری خارجہ بھی وہ بہترین خدمات فراہم کریں گے۔

امریکی صدر نے مائک کی جگہ خاتون گینا ہیسپیل کو سی آئی کی کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کے عہدے کے لیے ایک خاتون کا انتخاب قابل ستائش ہے جو کہ امریکا میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے جس پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز ٹلرسن سے عہدہ چھوڑ دینے کیلئے کہا تھا جس کے بعد ٹیلرسن اپنا افریقی ممالک کا دورہ مختصر کر کے پیر کے روز واپس واشنگٹن پہنچ گئے تھے۔

واضح رہے کہ ریکس ٹلرسن اور ٹرمپ کے درمیان اختلافات کی خبریں کئی دنوں سے گردش کررہی تھیں جس کے بعد ان کو اس عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ