اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا وزراء کی عدم حاضر ی پر احتجاجاً واک آؤٹ

272

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر داخلہ ،سیکر ٹری داخلہ اور دیگر وزارت داخلہ کے عہدیداران کی ایوان میں عدم حاضر پر احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنے سے قبل سپیکر ایاز صادق نے استفار کیا کہ توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب کون دے گا،مگر ایوان میں وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر مملکت داخلہ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ میں سے کوئی بھی ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے کیلئے موجود نہیں تھا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے گیلری میں بھی سیکر ٹری یا ایڈیشنل سیکرٹری موجود نہ ہونے پر ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی وزارت داخلہ کا کوئی نائب قاصد بھی نہیں آیا کیا؟ ۔

اسپیکر نے وزارت داخلہ حکام کو طلب کرتے ہوئے ان کے آنے تک ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔ تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ اجلاس شروع ہونے پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزارتِ داخلہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری ساڑھے 12 بجے سے پہلے نہیں آسکتے، ایک وفاقی وزیر، ایک وزیر مملکت اور ایک پارلیمانی سیکرٹری ہونے کے باوجود ایوان کی کارروائی کو مذاق بنایا ہوا ہے، جب تک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تحریری طور پر ضمانت نہیں دیں گے میں روزانہ واک آؤٹ کروں گا۔ پارلیمنٹ کی بے توقیری مجھے سے برداشت نہیں ۔

دوسری جانب وفاقی سیکرٹری داخلہ کے ایوان میں نہ آنے پر تحریک انصاف کے اراکین نے بھی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ