اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک اور جھٹکا،رومان رئیس پی ایس ایل سے باہر

249

پاکستان سپر لیگ میں شامل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں بھی اپنے فاسٹ بولر رومان رئیس کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کے فزیو ایرل ایلکاٹ رومان کی چوٹ کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر سے رابطے میں تھے اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اگرچہ رومان کی حالت میں بہت بہتری آئی ہے ان کا گھٹنا بولنگ کرتے ہوئے زیادہ وزن نہیں سہار رہا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کا مشورہ یہی ہے کہ رومان کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنا چاہیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ اسے افسوس ہے کہ رومان پی ایس ایل تھری کے بقیہ میچوں میں ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے لیکن ان کا آرام کرنا ہی درست فیصلہ ہے۔رومان رئیس اسلام آباد یونائیٹڈ کے وہ دوسرے کھلاڑی ہیں جو زخمی ہو کر پی ایس ایل سے باہر ہوئے ہیں۔اس سے قبل 29 سالہ ویسٹ انڈین آل رانڈر آندرے رسل ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے سبب پاکستان سپر لیگ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ اور بولنگ کوچ وقاریونس نے کھلاڑیوں کی فٹنس کے معاملے پر بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ چونکہ ٹی ٹوئنٹی تیز فارمیٹ ہے لہذا کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رومان رئیس اور آندرے رسل کا ان فٹ ہونا یقیناًاسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے بڑا نقصان ہے لیکن وہ پرامید ہیں کہ جن کھلاڑیوں کو ابھی تک موقع نہیں ملا وہ ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ