پہلا کے کے سی ایل ٹورنامنٹ “کینال کی” ریئل اسٹیٹ کی ٹیم نے جیت لیا

342

کراچی: پہلا کے کے سی ایل ناک آؤٹ ٹیپ بال  کرکٹ ٹورنامنٹ  “کینال کی ریئل اسٹیٹ” کی ٹیم نے  جیت لیا،فائنل میں فاتح ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد پراپرٹی 72کوشکست دے کر ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے کیش پرائز اور  رنرزاپ ٹیم کو 50ہزار روپے دیے گئے۔فائنل کے مہمان خصوصی ڈیفکلریا  کے صدر راجا مظہر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق ایس کے بی زیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا پہلا “کینال کی”ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ٹورنامنٹ میں 18ٹیموں نے حصہ لیا،ناک آؤٹ بنیادوں پر کھیلے گئے میچز کی فی اننگز آٹھ اوورز پر مشتمل تھی۔فائنل میں “کینال کی” اور پراپرٹی 72کی ٹیمیں مدمقابل تھیں،پراپرٹی کے کپتان عمران راجپوت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں “کینال کی” کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابتدائی دو اوورز میں اوپنرز پویلین لوٹ گئے جس کے بعد مڈل آڈر بیٹسمینوں فوزالحسن اورخضر حیات نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلادی۔

1

فائنل کے مہمان خصوصی ڈیفکلیریا کے صدر راجا مظہر تھے جب کہ دیگر مہمانان میں زبیر بیگ،منور اقبال،آصف عبدالکریم شامل تھے۔مہمان خصوصی راجا مظہر نے فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے کیش پرائز اور ٹرافی تھمائی۔

فاتح ٹیم کے فوزالحسن کوٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین  قرار دیتے ہوئے مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ ٹورنامنٹ کےبہترین بولر کا ایوارڈ وقار یوسف کو دیا۔

اس موقع پرمہمان خصوصی راجا مظہر نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں شہر کے مجموعی حالات کی بہتری کی عکاس ہیں۔ڈیفکلیریا نوجوان کے لیے ایسی مثبت سرگرمیوں کی سرپرست اور معاونت کرتی رہے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ