لیثررلیگس، ٹارگیرین یونائٹیڈ اور آرایف یونائٹیڈ کی پہلی پوزیشن بر قرار

74
کراچی: لیژر لیگس فٹبال ٹورنامنٹ میں کامیاب ٹیموں کا لیاگیاگروپ فوٹو
کراچی: لیژر لیگس فٹبال ٹورنامنٹ میں کامیاب ٹیموں کا لیاگیاگروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام لیثررلیگس سیزن3کے مقابلے کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن اور سکسٹین اسٹار فٹبال گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا پر جاری ہیں۔ کے یو اسٹیڈیم پر ٹارگیرین یونائیٹڈ اور لیورپول ایف سی کے 16,16پوائنٹس ہیں تاہم گول اوسط پر ٹارگیرین یونائیٹڈ کو پہلی پوزیشن حاصل ہے۔ ورلڈ اکیڈمی لیثر رلیگس میں ایونجرز ایف سی اور چمپئنز ایف سی 13 13,پوائنٹس کے ساتھ ہم پلہ ہیں ۔ گول اوسط پر ایونجرز ایف سی پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پر آر ایف یونائیٹڈ اور نارتھ مسلم بھی 9,9پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں ۔ آر ایف یونائیٹڈ کو گول اوسط پر برتری لیے ہوئے ہے۔ریاض احمد ، ایریا منیجر کراچی کے مطابق کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن پر لیورپول نے این فیوگو کو 3-1سے مات دی۔ فاتح ٹیم کیلئے ایاز نے 2اور اورنگ زیب نے ایک بار گیند کو جال میں ڈالا۔ایاز مین آف دی میچ قرار پائے۔عبداﷲ نے این فیوگو کے خسارے کو 1-3کیا۔ دوسرے میچ میں ٹارگیرین یونائیٹڈ نے فیکیڈ ایف سی کو 2-0سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کیلئے اسامہ اور عیسیٰ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔فاتح ٹیم کے اسامہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تیسرے میچ میں اقبال میموریل اور کے ڈی اے ایف سی کے مابین کھیلا گیا جو مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔ اس گروپ میں اقبال میموریل کی 5ویں اور کے ڈی اے ایف سی کی 8ویں اور آخری پوزیشن ہے۔لیثرر لیگس ورلڈ اکیڈمی میں 4میچز کھیلے گئے۔پہلے میچ میں ایونجرز ایف سی نے لائٹننگ ایف سی کو 4-2سے قابو کیا۔ فاتح ٹیم کے دایان نے ہیٹ ٹرک بنائی اور ایک گول ارحام نبی نے اسکور کیا۔ ناکام سائیڈ کے دونوں گول شاہ زیب نے اسکور کیے۔
ارحام نبی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں چمپئنز ایف سے بلیک پینتھر کو شاہ زیب کے واحد اورفیصلہ کن گول کی بدولت 1-0سے مات دی۔ شاہ زیب مین آف دی میچ رہے۔تیسرے میچ میں کشمیر ایف سی اوررائزنگ اسٹار کے مابین مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا۔ فاتح ٹیم کیلئے محمد حمزہ نے 2جبکہ عابد اور عبدل نے ایک ایک بار گیند کو جال کا راستہ دکھایا۔ ارحام نے ناکام سائیڈ کا واحد گول اسکور کیا۔ محمد حمزہ مین آف دی میچ قرار پائے۔چوتھے میچ میں ڈینک ایف سی اور اسٹرائیکر ایف سی کے مابین انتہائی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا ۔ فاتح ٹیم کے ایڈرک پال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے نہ صرف دونوں گول اسکور کئے بلکہ انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ بھی ملا۔ صارم نے اسٹرائیکرز ایف سی کا واحد گول اسکور کیا۔سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پر آر ایف یونائیٹڈ نے والکن ایف سی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0سے کامیابی حاصل کرکے بہتر گول اوسط پر گروپ چمپئن بن گئی۔ میچ کا فیصلہ کن گول حسین نے اسکور کیا۔ مین آف دی میچ کا قرعہ زین کے نام نکلا۔نارتھ مسلم اور زیم ایف سی کا مقابلہ بھی دلچسپ ثابت ہوا جب 3-2کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ نارتھ مسلم میدان سے باہر آئی۔فاتح ٹیم کے شعفین نے 2اور ایک گول عبداﷲ نے اسکور کیا۔زیم ایف سی کے دونوں گول عبدالوہاب نے بنائے۔ شعفین میچ کے بہترین کھلاڑی کے حقدار بن گئے۔سرسید ایف سی کو نیکسس ایف سی کیخلاف پوائنٹس میچ میں 5-0سے کامیابی حاصل ہوئی۔ ریفری نور عالم، صابر بلوچ، ذاکر خان ، رضوان خان، محمد فیاض اور نور محمد(نورا) جبکہ میچ سپروائزر عدنان حنیف، محمد ثاقب اور محمد تحسین تھے۔لیگس میچز اگلا راؤنڈ 11مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ