پی پی ایل بلوچستان فٹبال‘ ڈی ایف اے نے چمن سٹی کو شکست دیدی

85
کوئٹہ : پی پی ایل فٹبال بلوچستان ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑی فتح کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے
کوئٹہ : پی پی ایل فٹبال بلوچستان ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑی فتح کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) بلوچستان فٹبال کپ2018 کے فائنل راؤنڈکے چھٹے دن ڈی ایف اے کوئٹہ کے کپتان نظیر احمد کے 4 شاندارگول جس میں ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی ، کی بدولت ڈی ایف اے کوئٹہ نے چمن سٹی کو 3 کے مقابلے میں 5 گو ل سے شکست دے دی۔ تماشائیوں سے بھر ے میدان میں کھیل کے ابتدا ئی15 منٹوں میں ہی ڈی اے ایف کوئٹہ نے 2 اور چمن سٹی نے 1 گول اسکور کر دیاتھا۔میچ کے پہلے ہاف کے ختم ہونے تک ڈی ایف اے کوئٹہ نے2 گول مزید کرد ےئے۔ کھیل کے دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں ڈی ایف اے کوئٹہ نے 1 اور چمن سٹی نے 2 گول کر دےئے۔ اس طرح مقابلہ 5-3 پر اختتام پزیر ہوا۔
نظیر احمد کی شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ