زونگ کے ملک بھر میں قائم  دفاتر میں عالمی یوم خواتین کا انعقاد

133
زونگ فور جی کی چیف ہیومن ریسورس آفیسر مس وانگ ہائیبو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہی ہیں
زونگ فور جی کی چیف ہیومن ریسورس آفیسر مس وانگ ہائیبو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہی ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)زندگی کے تمام شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے زونگ فور جی نے ملک بھر میں قائم اپنے تمام دفاتر میں عالمی یوم خواتین منایا۔ اس موقع پر ایک ترغیبی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین ملازمین کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ہر سطح پر اپنی آواز اٹھانے اور متعلقہ شعبوں میں بہترین نتائج دکھانے کے لیے تیار کیا گیا۔اپنی روحانی و جسمانی دیکھ بھال کے حوالے سے خواتین ملازمین کے لیے دن بھر متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ زونگ فور جی کے ملازمین کے لیے سال2018 کی تھیم’پریس فار پراگریس’ کے تحت خواتین ملازمین میں برابری کے حق کے حصول کے لیے جدو جہد جاری رکھنے پر زور دیا گیا،ایک مقامی اسپتال کے اشتراک سے زونگ فور جی کی ٹیم نے خواتین ملازمین میں صحت واؤچرز تقسیم کیے جس کا مقصد اپنی صحت کو ترجیح دینا تھا۔ اس کے علاوہ متعدد فٹنس کلبوں کے نگرانوں نے صحت اور فٹنس کے حوالے سے معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا جس سے خواتین ملازمین کو مفید مشاورت ملی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ