سائبیریا: تھیلے سے 54 انسانی  ہاتھ برآمد، پولیس پریشان

270
ماسکو: سائبیریا سے برآمد ہونے والے انسانی ہاتھ
ماسکو: سائبیریا سے برآمد ہونے والے انسانی ہاتھ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے سرد اوردور افتادہ علاقے سائبیریا سے ایک تھیلا برآمد ہوا ہے جس میں سے کٹے ہوئے ہاتھوں کے 27جوڑے برآمد ہوئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق چین اور روس کی سرحد پر واقع شہر خباروسک میں دریا کے کنارے سے بیگ ملنے کے واقعے پر پولیس حیران ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معمے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید اسے انسانی اعضا کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔

دوسری جانب کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ شاید یہ ہاتھ کسی جرم یا چوری کی پاداش میں کاٹے گئے ہیں، یا پھر مرنے والوں کی قبر کھود کر ان کی لاشوں کو کاٹ کر ہاتھ جمع کیے گئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق ہاتھوں کے پاس سے پٹیاں اور بینڈیج بھی ملی ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ