سعودی ولی عہد کی برطانوی  اسقف اعظم سے ملاقات

61
لندن: برطانوی اسقف اعظم جسٹن ویلبی سعودی ولی عہد کا استقبال کررہے ہیں
لندن: برطانوی اسقف اعظم جسٹن ویلبی سعودی ولی عہد کا استقبال کررہے ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد ، وزیر دفاع اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ کے دورے کے دوسرے روز مسیحیوں کے روحانی پیشوا آرچ بشپ آف کنٹربری جسٹن ویلبی سے ملاقات کی ہے ۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی اسقف اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب میں مذہبی آزادی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیمبتھ محل میں جمعرات کے روز ہونے والی اس ملاقات کے موقع پر برطانیہ کے چرچ کی پہلی خاتون اسقف کرسٹین ہارڈ مین بھی موجود تھیں۔ وہ نیو کیسل چرچ کی بشپ ہیں۔ ان کے علاوہ خواتین کے بشپ نِک بینس بھی موجود تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ