پی ٹی سی ایل کانیٹ فلیکس کے ساتھ معاہدہ

73
چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل، عدنان شاہد، گلوبل ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ، بل ہومزکو سوونیئر پیش کررہے ہیں
چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل، عدنان شاہد، گلوبل ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ، بل ہومزکو سوونیئر پیش کررہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے دنیا کی معروف آن لائن تفریحی مواد فراہم کرنے والی کمپنی نیٹ فلیکس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت 8Mbps اوراس سے زائد کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے نیٹ فلیکس تعارفی سروس6ماہ کے لیے فراہم کی جائے گی۔پی ٹی سی ایل پاکستان کا پہلاٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس نے نیٹ فلیکس کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل، عدنان شاہد، نے نیٹ فلیکس کے گلوبل ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ، بل ہومز ،سے بارسلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس میں ملاقات کی، جہاں معاہدے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔پی ٹی سی ایل پہلے سے ہی پاکستان میں نیٹ فلیکس کے لیے ا یڈوانس کیشنگ سرورز کا بندوبست کرتے ہوئے صارفین کو بہترنشریات کا مشاہدہ فراہم کر رہاہے۔ دونوں کمپنیاں گزشتہ سال سے آزمائشی بنیادوں پر پی ٹی سی ایل صارفین کو نیٹ فلیکس سہولیات مہیا کر رہی ہیں۔
صارفین کے بہترین ردِعمل اور نتائج کو مدِنظر رکھتے ہوئے پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں ڈیجیٹل مواد کے شوقین صارفین کے لیے اعلیٰ معیار کی تفریحی نشریات فراہم کرنے کے لیے یہ معاہدہ کیا ہے۔اس معاہدے کے تحت، پی ٹی سی ایل 8Mbps اوراس سے زائدکے انٹرنیٹ صارفین نیٹ فلیکس پرموجوداعلیٰ معیارکے تفریحی موادکو چھ مہینے تک لا محدود رسائی کے ساتھ حاصل کرسکیں گے۔جس کے ذریعے وہ اپنے پسندیدہ آن ڈیمانڈ ٹی وی شوز، فلمیں، حقیقی طو رپرنیٹ فلیکس کی اپنی نشریات کو اسمارٹ فونز،ٹیبلٹس، اسمارٹ ٹی ویز اور گیمنگ کنسولز پر دیکھ سکیں گے۔ پی ٹی سی ایل صارفین کی سہولت کومدِنظر رکھتے ہوئے کریڈٹ کارڈ کے بجائے پی ٹی سی ایل ماہانہ مجموعی بلنگ کے ذریعہ نیٹ فلیکس خدمات کی ادائیگی کی سہولت فراہم ہو گی۔چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل، عدنان شاہد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’پی ٹی سی ایل اور نیٹ فلکس کے درمیان شراکت داری پی ٹی سی ایل کی اپنے صارفین کواعلیٰ تفریح فراہم کرنے کی عکاسی کرتی ہے۔ ڈیجیٹل طرز زندگی کی تائید کرتے ہوئے،پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں ہمارے صارفین کے لیے نیٹ فلکس پر موجود ،ڈرامہ سیریز، ٹی وی شوز، دستاویزی اور فیچر فلموں کے ساتھ تفریح کے نئے دروازے کھولے ہیں۔‘‘گلوبل ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ ،نیٹ فلیکس، بل ہومز ، نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ہم پی ٹی سی ایل کے ساتھ اس شراکت داری سے بہت پُرجوش ہیں۔یہ ایک اہم سنگِ میل ہے جس کے نتیجے میں دنیا بھر سے اعلیٰ تفریحی مواد کے ساتھ ساتھ بہترین ویڈیوزکو پاکستان کے صارفین بھی دیکھ سکیں گے۔ہمیں یقین ہے کہ ہم اور پی ٹی سی ایل مل کر ، نیٹ فلیکس صارفین کو اپنی سروسزکہیں بھی اور کسی بھی وقت ان کی مرضی کے مطابق فراہم کرسکیں گے‘‘۔پی ٹی سی ایل کے صارفین اب من چاہے تفریحی پروگرام اپنے حقیقی لامحدود براڈبینڈ کے ذریعے منفرداور بغیر کسی رکاوٹ کے ان ویڈیوز کی نشریات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ