عورتوں کی آزادی اور حیا میں توازن ضروری ہے،ہیومن رائٹس 

138
ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے شمیم ناز،اسامہ رضی،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی،انتخاب سوری و دیگر کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیںہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے شمیم ناز،اسامہ رضی،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی،انتخاب سوری و دیگر کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے شمیم ناز،اسامہ رضی،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی،انتخاب سوری و دیگر کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)عورتوں کے حقوق قرآن مجید میں ضابطہ حیات کے طور پر متعین کر دیے گئے ہیں ،عورت آزادی کی نہیں تحفظ کی خواہاں ہے جو کہ اسے دین اسلام میں ملتا ہے۔ آ زادی کے نام پر خاندانی نظام کی تباہی مغرب کا ایجنڈا ہے ، آ زادی اور حیا کا توازن ضروری ہے ۔ حیا معا شرے سے ختم ہو جا ئے تو سا نحہ قصور جیسے واقعات جنم لیتے ہیں،والدین اپنی ہی نگرانی میں بچوں کی پرورش کریں۔ زینب کے مجرم کو کھلے عا م پھا نسی دی جائے تا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت خوا تین کے عا لمی دن کے حوالے سے ’’عورت ۔ آ زادی اور حیا ‘‘کے موضوع پر فاران کلب میں کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس مو قع پر وزیر اعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز ، نا ئب امیر جما عت اسلامی کراچی اسامہ رضی ،عافیہ موومنٹ کی سربراہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ،پی ٹی آئی کی رہنما صائمہ ندیم ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شیماعارف ، صدر ہیومن رائٹس نیٹ ورک انتخاب عا لم سوری ، جنرل سیکرٹری شہزاد مظہر ، روبینہ جتوئی ایڈووکیٹ اور شگفتہ انیس نے خطاب کیا ۔ ڈاکٹر عا فیہ صدیقی عظمت کا نشان ہے ، حکومت 30 مارچ کو سرکاری طور پر ڈاکٹر عا فیہ کیلیے یو م اغوا منانے کا اعلان کرے۔اس موقع پر شمیم ممتازکاکہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے سا تھ ظلم و ستم کی انتہاہے ، بر ما، شام ، فلسطین اور کشمیر کی مظلوم خواتین پر ہو نے والے مظا لم پر ہیومن رائٹس نیٹ ورک سفارت کا روں کو یا ددا شت پیش کرے گی ۔ اسا مہ رضی نے کہا ہے کہ خواتین کا عا لمی دن منا نا مغر ب کا ایجنڈا ہے ،پا کستان میں عورت جا گیردار انہ اور سرمایہ دارانہ سوچ کا شکار ہے ۔ ہمیں نظام کو تبدیل کر نے کی جدو جہد کر نی چاہیے ۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ خواتین کا عا لمی دن منا نے والوں کیلیے لمحہ فکر ہے ۔ عورت معا شرے کی عزت کی علامت ہے جو قوم عورت کا تحفظ نہیں کر سکتی وہ دنیا میں ذلیل ہو جا تی ہے ۔انتخاب سوری نے کہا کہ پاکستان میں خواتین پرتشدد کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں جس کیخلاف حکمران عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خوا تین کو تحفظ دیا جائے ۔ اس مو قع پرجوا ئنٹ سیکر ٹری ذبیح اللہ قر یشی ، نورالحق ، نصرت اختر، سید پرویز سلیمان، شمع النساء ، منیر شیخ، سلیم اللہ ، محمد سالم ، محمد اسلام و دیگر بھی مو جو د تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ