پاکستانی تجارتی وفد کی امریکہ میں قدرتی مصنوعات کی نمائش میں شرکت

201

تین روزہ ایونٹ میں دنیا کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں نمائش کنندگان اور خریدار حصہ لیتے ہیں

کراچی : امریکی کمرشل سروس (یو ایس سی ایس) کے تحت پاکستان کی کمپنیوں کا ایک وفد  کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے۔ یہ کانفرنس امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اناہیم میں 8 سے 11 مارچ 2018ء تک منعقد کی گئی ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق این پی ای ڈبلیو خام مال سے تیار مصنوعات تک، قدرتی و نامیاتی اشیا کی مارکیٹ کی سب سے اہم نمائش ہے جس میں اس شعبے سے وابستہ تقریبا 80 ہزار افراد شرکت کرتے ہیں۔ تین روزہ ایونٹ میں دنیا کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں نمائش کنندگان اور خریدار حصہ لیتے ہیں۔ یہ نمائش رابطے بڑھانے اور خرید و فروخت کے بے

مثال مواقع فراہم کرتی ہے کیوں کہ ایونٹ کے دوران 50 ہزار سے زائد مصنوعات کی نمائش، مارکیٹنگ اور خریدوفروخت ہوتی ہے۔ نمائش میں شرکت کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کویہ موقع ملے گا کہ وہ نیچرل اور آرگینک مصنوعات کے شعبے کی گہری واقفیت اور خاص طور پر امریکہ سے بزنس کے مزید مواقع حاصل کر سکیں۔ پاکستان ان 65 سے زائد وفود میں شامل ہے جو امریکی کمرشل سروس کے تحت اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

امریکی کمرشل قونصلر اسٹیو نوڈ نے پاکستان کی کمپنیوں کے لئے اس کانفرنس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں پاکستانی وفد کو لے جانا ہمارے اس عزم کا حصہ ہے کہ اس شعبے میں امریکہ کی بہترین ٹیکنالوجی اور مصنوعات کو پاکستان میں متعارف کرایا جائے جس سے پاکستان میں نیچرل اور آرگینک مصنوعات کے شعبے کو فروغ ملے۔ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت سال 2017ء میں 6.4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ سال یو ایس کمرشل سروس کے تحت پاکستانی وفود کو امریکہ میں 10 سے زائد تجارتی نمائشوں میں شرکت کرائی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com