زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید8کروڑ41لاکھ ڈالرز کمی

167

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر ) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور مجموعی زرمبادلہ مزید8کروڑ41لاکھ ڈالرز کمی سے 18ارب32کروڑ92لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔

us12اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق2مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے پر مرکزی بینک کے ذخائر11کروڑ24لاکھ ڈالرز کمی سے 12ارب23کروڑ32لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ83لاکھ ڈالرز اضافے سے 6ارب9کروڑ60لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ،مرکزی بینک کی جانب سے گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی رہی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com