دوسری میڈیا فرینڈز بیڈ منٹن لیگ

235

دوسری میڈیا فرینڈز بیڈ منٹن لیگ کے پہلے سیمی فائنل کے موقع پر مہمان خصوصی ڈی ایم سی سینٹرل کراچی کے کلچر ،اسپورٹس اینڈ ریکریشن کے منیجر یوسف قدوائی کو عمر شاہین گلدستہ پیش کر رہے ہیں ، کراچی بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے سیکریٹری معین الدین ،سابق نیشنل پلےئر و کوچ محمد عامر ، منیر عقیل انصاری ،عارف حفیظ ،اسد ظہیر،طارق خان ،فرخ کمال ،ارشد وہاب،زین العابدین اور دیگر بھی موجودہیں۔

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) دفاعی چیمپئن عارف حفیظ اور جاوید اقبال کی جوڑی کے ساتھ ساتھ طارق خان اور عمر شاہین کی جوڑی نے دوسری میڈیا فرینڈز بیڈ منٹن لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔سیمی فائنل مقابلوں میں فرخ کمال اور شیری کی جوڑ ی کو شکست ہو گئی جبکہ کاشف فاروقی اور اسد ظہیر کے خلاف واک اوور دیا گیا ۔

سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر کے جمنازیم میں جاری بیڈ منٹن لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں طارق خان اور عمر شاہین کی جوڑی نے فرخ کمال اورشیری کو دل چسپ مقابلے بعد2-0سے مات دی ۔گیم اسکور فاتح ٹیم کے حق میں21-10اور21-13رہا ۔پہلے سیمی فائنل کے موقع پر ڈی ایم سی سینٹرل کراچی کے کلچر ،اسپورٹس اینڈ ریکریشن کے منیجر یوسف قدوائی مہمان خصوصی تھے

جبکہ اس موقع پر کراچی بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے سیکریٹری معین الدین ،سابق قو می کھلا ڑی و کوچ محمد عامر کراچی یو نین آف جر نلسٹس دستور کے جنرل سیکر ٹری منیر عقیل انصاری ،مقا می اخبار کہ ارشد وہاب،زین العابدین ،عثمان خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email