اسپین: کاتالونیا کی علاحدگی  کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

125
بارسلونا: اسپین کے شہر کاتالونی کی علاحدگی کے خلاف ہزاروں شہری احتجاج کررہے ہیں
بارسلونا: اسپین کے شہر کاتالونی کی علاحدگی کے خلاف ہزاروں شہری احتجاج کررہے ہیں

بارسلونا(انٹرنیشنل ڈیسک)اسپین کے نیم خودمختار علاقے کاتالونیا کی ملک سے علاحدگی کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔مقامی پولیس کے مطابق بارسلونا میں کیے جانے والے اس احتجاج میں 15 ہزار افرادنے شرکت کی ۔دوسری جانب مظاہرے کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ اس مارچ میں 2 لاکھ شہری شریک تھے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں نیم خود مختار علاقے کاتالونیا نے اسپین سے علاحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے 2 ماہ بعد کاتالونیا میں کرائے جانے والے پارلیمانی انتخابات میں اسپین کی حامی جماعتوں نے 52فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ