پاکستانی زراعت میں نوجوان قیادت کی تیاری کے لئے امریکی ورکشاپ کا انعقاد 

289

اسلا م آباد:unnamed  زراعت کے شعبے میں نوجوانوں کی شمولیت کو فروغ دینے کے موضوع پر امریکہ کی مالیاعانت سے ورکشاپ کا آج اسلام آباد میں آغاز ہوا۔ امریہک کے محکمہ زراعت(یو ایس ڈی اے) کے تین سہولت کاراس ہفتے منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کے دوران پاکستان میں پانی مذاکرات اور زمین کی صحت اورذرخیزی کے منصوبوں کے لئے تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
اس ورکشاپ میں یو ایس ڈی اے کے “فور ایچ” پروگرام سے ماخوذ شدہ نوجوانوں کی مثبت مشغولیت کا ماڈل استعمال کیا جا رہا ہےجو کہ امریکہ میں انیسویں صدی کی اواخرسےمروج ہے۔ اس ورکشاپ میںپنجاب، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکاء کے ساتھ مل کر پاکستان میں زرعی شعبے میں ابھرتی ہوئی نوجوان قیادت کی شمولیت بڑھانے کے لئے سفارشات اور آئندہ کےلائحہ عمل پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ ورکشاپ کا مقصد یو ایس ڈی اے کے سات سالہ مشغولیت کا منصوبہ تیار کرنا ہے، جس میں نہروں کے پشتوں کی بحالی، آبپاشی اور مٹی کی صحت کے لئے بہترین انتظامات اور ٹیکنالوجی کے مظاہرے، پھلاوؤ اور عمل کو فروغ دینے کے معاملات شامل ہیں۔
یو ایس ایڈ، یو ایس ڈی اے، ورلڈ لرننگ اور انٹرنیشنل سینٹر فار ایگریکلچرل ریسرچ ان ڈرائی ایریاز (آئی سی اے آرڈی اے)کے توسط سے منعقدہ اس تربیتی نشست میں وفاقی اور صوبائی وزارتوں، جامعات اور غیر سرکاری تنظیموں کے ۷۵ عہدیدار اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔
یو ایس ڈی اے کے ماہرین میں امریکی محکمہ زراعت کے قومی ادارہ برائےخوراک و زراعت میں نوجوانوں کے امور اور فور ایچ کے شعبے کے ڈائریکٹرڈاکٹر لیزا لکشمن، یوایس ڈی اے کے خارجہ زرعی امور کے پروگرام منیجر ہلرای لینڈفرائیڈ اور پروگرام ڈائریکٹر بینجمن اوگسٹ شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com