اختتام ہفتہ پر نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک سے مرنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

279

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یورپ کے سائنس دانوں کی ایک تحقیق کے مطابق اختتام ہفتہ کے دوران نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک سے مرنے کا خطرہ ہفتے کے باقی دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ ریسرچ میں اس بات کا انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ نوجوان خواتین کو 11 فی صد جب کہ مردوں کو 15 فی صد ویک اینڈ کے دوران ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ ہوتا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق اس کی وجہ چھٹی کا ختم ہونا یا اس دوران تنہائی کا شکار ہونا ہے جس کے باعث نوجوان زیادہ حساس ہو جاتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ