مشتاق احمد خان کا سینیٹر منتخب ہونا تبدیلی کی نوید ہے‘ معراج الہدیٰ 

111
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ معراج الہدیٰ اور خالد حسین تحریک محنت کی تربیت گاہ سے خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ معراج الہدیٰ اور خالد حسین تحریک محنت کی تربیت گاہ سے خطاب کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے سینیٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کو سینیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امید کی شمع اور تبدیلی کی نوید ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب سینیٹر مشتاق احمد خان ایوان بالا میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے ساتھ ملکر ملک میں اسلامی نظام
کے قیام کے لیے جدوجہدکو تیز اور کرپشن و کرپٹ قیادت سے نجات حاصل کرنے کے لیے قانون سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ اہلیت، امانت، دیانت اور شرافت کی سیاست کی ہے۔ کراچی کی 2 مرتبہ میئر شپ سے لے کر خیبر پختونخواہ میں 2 مرتبہ سینئر وزارت سمیت ارکان پارلیمنٹ کا کردار پوری قوم کے سامنے ہے۔ کوئی مخالف بھی ہماری قیادت پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں طاقت اور پیسے کی ریل پیل جمہوریت کے لیے بد نما داغ ہے۔ جس سے نجات حاصل کرنے کے لیے انتخابی اصلاحات و قانون سازی بہت ضروری ہے تاکہ ایک عام آدمی بھی اپنی اہلیت دیانت و امانت اور قابلیت کی بنیاد پر پارلیمنٹ میں پہنچ سکے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ