سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں کی میرپور خاص پریس کلب پر حملے کی مذمت

104
بدین ،میرپورخاص پریس کلب پر حملے اور صحافیوں کو دی جانے والی دھمکیوں کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
بدین ،میرپورخاص پریس کلب پر حملے اور صحافیوں کو دی جانے والی دھمکیوں کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص کی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ میرپورخاص پر یس کلب پر حملے اور توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسندوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ رکن قومی اسمبلی و سابق ریلوے وزیر غلام احمد بلور، ایم پی اے سندھ اسمبلی خیر النسا مغل، سینیٹر ہری رام کشیوری لال، جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا حفیظ الرحمن فیض، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سرفراز جونیجو، حق پر ست ایم پی اے ڈاکٹر ظفرا حمد کمالی، ضلعی چیئرمین میر انور تالپور، بلدیہ میرپورخاص کے چیئرمین فاروق جمیل درانی، ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص زون کے انچارج مجیب الحق، فارمر آرگنائزیشن سندھ کونسل کے چیئرمین جاوید جونیجو، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ملک راجا عبدالحق، ڈویژنل رہنما ملک عبدالغفار، آصف معراج راجپوت، بار کونسل کے جنرل سیکرٹری شوکت علی راہموں ایڈووکیٹ ممتاز جروار، انجمن تاجران کے آفتاب قریشی، فقیر محمد اے آر میمن، چودھری رفیق احمد، تحریک انصاف کے کامران میمن، نور محمد سیال، دودو دیشی اور دیگر نے میرپورخاص پر یس کلب پر شرپسندوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس انتظامیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرپورخاص پریس کلب پر حملہ دراصل حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ میرپورخاص پر یس کلب پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کو فوری گرفتار کر کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ