پشاور زلمی کا ڈیرن سیمی کے لیے 10ہزارڈالر انعام کا اعلان

112

شارجہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں زخمی ہونے کے باوجود میچ وننگ اننگ اور اسٹروک کھیلنے والے کپتان ڈیرن سیمی کی ہمت اور شاندار کپتان اننگز کھیلنے پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے انعام کا اعلان کردیا‘جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈیرن سیمی زخمی ہونے کے باوجود قائدانہ اننگز اور ہمت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ ہے‘ شاندار اننگز کوسراہنے کے لیے انہوں نے ڈیرن کو فون کرکے مبارکباد دی اور ساتھ ہی10 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان کیا تاہم ڈیرن کی خواہش پر انہوں نے بعد میں انعامی رقم زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈیرن سیمی فاؤنڈیشن کو عطیہ کردی۔ واضح رہے لاہور قلندرز کے خلاف میچ سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ‘ ڈیرن سیمی انجری کے سبب میچ سے باہر ہو گئے ۔ڈیرن سیمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بولنگ کراتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ