کرکٹرسلمان ارشاد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کشمیر ی شائقین کی اسٹیڈیم میں آمد

66

شارجہ(نمائندہ خصوصی) لاہور قلندرز کی جانب سے سلمان ارشاد نے پی ایس ایل میں ڈیبیو کیا۔ فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے جب پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیوکیا توکشمیرسے تعلق رکھنے والے شائقین میں خوشی کی لہردوڑ گئی،اپنے مقامی کھلاڑی سلمان ارشاد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کشمیری شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔پاکستان سپر لیگ میں جمعہ کو کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان شیڈول میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ میچ کے تمام وقت میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کوایک‘ ایک پوائنٹ دے دیا گیا، جمعہ کی نماز کے بعد تماشائی اسٹیڈیم آنا شروع ہوگئے تھے لیکن دوپہر ہی میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، ہلکی ہلکی بوندا باندی سارا دن ہوتی رہی۔دن کا دوسرا میچ بھی مقررہ وقت سےآدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، شارجہ میں تمام شائقین نے 5 گھنٹے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دوسرے میچ کا طویل انتظار کیا۔اس موقع پر سلمان ارشاد کا کہناتھا کہ پی ایس ایل میں شرکت پر لاہور قلندرز کا مشکور ہوں جس کی بدولت میں آج بڑے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہا ہوں جن سے مجھے سیکھنے کو بھی بہت کچھ مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ لاہور قلندرز کی جانب سے کشمیر میں لگائے گئے ٹیلنٹ پروگرام کے ذریعے کئی کشمیر ی نوجوانوں کو آگے آنے کے مواقع میسرآئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ