جمعۃ الغضب: اسرائیلی فوج  اور فلسطینیوں میں جھڑپیں

143
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینی شہریوں کے ہفتہ وار احتجاج کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے گولے فائرکیے جا رہے ہیں
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینی شہریوں کے ہفتہ وار احتجاج کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے گولے فائرکیے جا رہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطین میں جمعہ کے اجتماع میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے فیصلے کے خلاف 13ویں جمعۃ الغضب کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں ہزاروں نمازیوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس دوران مختلف علاقوں میں درجنوں فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ