امریکا میں طوفان اور برف باری شدید بارش کی پیش گوئی

255
واشنگٹن: امریکا میں شدید برف باری کے بعد شاہراہ پر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں‘ سڑک پر تا حد نگاہ برف کی تہ جمی ہوئی ہے‘ موسم کی حالیہ تبدیلی کے باعث متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورت حال نافذ ہے
واشنگٹن: امریکا میں شدید برف باری کے بعد شاہراہ پر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں‘ سڑک پر تا حد نگاہ برف کی تہ جمی ہوئی ہے‘ موسم کی حالیہ تبدیلی کے باعث متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورت حال نافذ ہے

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے مشرقی حصے سے ٹکرانے والے طوفان کے نتیجے میں ہلاکتیں بڑھتے ہوئے 5 ہوگئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق برف باری، تیز ہوا کے جھکڑوں اور شدید بارش کے ساتھ آنے والے سرد موسم کے طوفان کے سبب 300 پروازیں منسوخ کر دی گئیں،جب کہ کئی ساحلی شہروں میں سیلابی ریلوں کا انتباہ بھی جاری کر دیا گیا ۔ رائلی نامی اس طوفان کی وجہ سے نیو یارک اور مشرقی پٹی پر واقع کئی شہروں میں شدید برف باری کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ