ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے، مشتاق احمد

198
ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے، مشتاق احمد
ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے، مشتاق احمد

پشاور(اے پی پی)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور نو منتخب سینیٹر مشتاق احمدخان نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات پورے ملک کے لیے اہم مرحلہ ہے جوکہ قوم کے لیے نہایت اہمیت رکھتاہے ،ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی سے غور کرناچاہیے، انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے ۔خیبرپختونخوااسمبلی میں میڈیا سے گفتگوکے دوران ان کاکہناتھاکہ سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات بہت اچھے ہیں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو غور کرنا چاہیے۔ سینیٹ انتخابات کو خفیہ رکھنے کے بجائے شوآف ہینڈکاطریقہ اختیارکیاجائے جس کے ذریعے دھاندلی کی حوصلہ شکنی ممکن ہے ،پی ٹی آئی کے بجائے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتحادسے متعلق سوال پرانہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن بہت پیچیدہ ہوتا ہے جوکوئی ایک جماعت اکیلے نہیں لڑسکتی اس لیے مجبوراًدیگرجماعتوں کے ساتھ اتحادکرناپڑتاہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ