ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ فیصل آباد بارنے جیت لیا

81
میرپور خاص: ڈسٹرکٹ بارفیصل آباد کی ٹیم کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور خاص اقبال احمد کے ساتھ گروپ فوٹو
میرپور خاص: ڈسٹرکٹ بارفیصل آباد کی ٹیم کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور خاص اقبال احمد کے ساتھ گروپ فوٹو

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن میرپورخاص اور ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن فیصل آباد کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میں نمائشی میچ کھیلا گیا جسے فیصل آباد بار کی ٹیم نے با آسانی 104رنز سے جیت لیا،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فیصل آباد بار کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 232رنز بنائے زیغم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84،عمر چیمہ نے 67،اور ادریس نے 17رنز اسکور کیے‘ میرپورخاص بار کے ولید نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں میرپورخاص بار کی ٹیم 128رنز بناسکی رانا علی30،اور رانا گوہر 23رنز بنا سکے فیصل آباد بار کے فیصل اور ادریس نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس موقع پر میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص اقبال احمد خواجہ کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ