کاروباری اداروں کو کمپنی کے سماجی مقاصد پر بھی غور کرنا چاہئیے،ڈاکٹر عشرت حسین 

129
مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر شرکاء کا گروپ فوٹو
مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر شرکاء کا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف ماہر اقتصادیات اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ، ڈاکٹرعشرت حسین نے کہا ہے کہ کاروباری اداروں کو کمپنی کے سماجی مقاصدپر بھی غور کرنا چاہیے صرف مالی حصول اور منافع کے علاوہ کارپوریٹ اتھارٹیز کو سماجی پہلوؤں پر بھی توجہ دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAPکی 33 ویں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب جو 27 فروری2018ء کو منعقد ہوئی کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ڈاکٹر عشرت حسین نے مزید کہا ’’تین خطوط پر توجہ کا انحصار ہونا چاہیے منافع،عوام اور کرۂ ارض،اب کارپوریٹ اداروں کو اپنے ملازمین کی تربیت میں زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے‘‘۔انہوں نے1982 ء سے مسلسل منعقد ہونے والے کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈز کی تعریف کی اور کہا کہ کاروبار کے سماجی مقاصد کو بھی کارپوریٹ اتھارٹی کے لیے ایک معیار سمجھا جائے۔ اس سے قبل پاکستان مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر، آصف اکرام نے MAPکے کردار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہMAP نے کمپنیوں کے درمیان بہترین مینجمنٹکے طریقوں کا شعور پیدا کیا ہے۔اس مقصد کے لیےMAP نے کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈز کا اجراء کیا جسے آج کارپوریٹ منیجمنٹ کے شعبوں میں حتمی اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈز پاکستان کی سب سے منظم کمپنیوں کو دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے تبدیلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کل تبدیلی سے دنیا نئے قالب میں ڈھل رہی ہے۔ تیز ترین مقابلے کی اس دنیا میں ٹیکنالوجی کی تبدیلی نے فاصلے اور رکاوٹیں کم کردی ہیں۔اسی لیے کمپنیوں کو جدت طرازیوں اور مسابقت کے نئے طریقۂ کار کا علم لازم ہونا چاہیے۔ ان چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں ایکسی لینس (کاروباری امتیاز) حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے MAPکے بین الاقوامی اداروں سے رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا جیسے کہ آسیان ایسوسی ایشن آف منیجمنٹ آرگنائزیشن(AAMO) اور مختلف ایسی اقدار کا تذکرہ کیا جن سےMAP کے ارکان مستفید ہوسکتے ہیں۔ امینہ عزیز ، ڈائریکٹر SECPنے اس موقع پر پاکستان کے کارپوریٹ گورننس فریم ورک پر ایک پریزینٹیشن دی۔عامر ایس چنائے انڈسٹریل کیٹیگری میں ٹاپ ٹرافی اس بار انڈس موٹر کمپنی نے حاصل کی، جب کہ جوبلی انشورنس کمپنی لمیٹڈ کو فنانشل کیٹیگری میں ٹاپ ٹرافی دی گئی۔انڈسٹریل سیکٹر میں سیکٹر وائز ایوارڈز کمپنیوں کو دیے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ