آٹو صنعت کا ملکی معیشت میں کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،طارق احمد خان 

109
لاہور ایکسپو سینٹر میں پاکستان آٹو پارٹس شو (پیپس)میں ٹویوٹا کے اسٹال کا خو بصورت منظر
لاہور ایکسپو سینٹر میں پاکستان آٹو پارٹس شو (پیپس)میں ٹویوٹا کے اسٹال کا خو بصورت منظر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انڈس موٹر کمپنی(آئی ایم سی) روزانہ 126 ملین مقامی پرزہ جات کی خریداری کرتی ہے، مقامی طور پر تیار کردہ کرولا کے ہر حصے میں 90 فیصد امکانات اس بات کے ہیں کہ یہ مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے، یہ بات آئی ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر طارق احمد خان نے پاکستان آٹو پارٹس شو (پیپس)کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کا استحکام اور اس کی ترقی پر زہ جات کی مقامی تیاری میں پنہاں ہے۔آئی ایم سی آٹو پارٹس شو کا پلاٹینیم اسپانسر ہے جس کا انعقاد پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) نے کیا ہے جو لاہور میں دو مارچ سے چار مارچ تک جاری رہے گی۔طارق احمدخان نے کہا کہ آٹو صنعت کا ملکی معیشت میں کردار نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ صرف آئی ایم سی قومی خزانے کی مجموعی آمدن کا ایک فیصد ریونیو حکومت کو جمع کراتی ہے۔ ایک غیرجانبدارانہ تحقیق کے مطابق جو پاکستان میں کی گئی مارکیٹ کی گاڑیوں کی طلب 2025ء تک 5 لاکھ یونٹ تک پہنچ جائے گی۔اور اگر یہ رجحان برقرار رہتا ہے تو یہ نوبت پہلے ہی پہنچ جائے گی۔ اسی طرح آٹو پالیسی اے ڈی پی 16-21 کے تحت روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ اس پالیسی سے تقریباً پاکستان میں 40لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم سی اس پالیسی کے فوائد حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ تاہم، اس نصب العین کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ صنعت کے لیے ایک متحرک اور سازگار معاشی حالات فراہم کیے جائیں اور پالیسیوں میں استحکام کا مظاہرہ کیا جائے۔تجارتی خسارے میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی پاکستان میں مینوفیکچررز کے لیے مشکل دور کی نشاندہی کررہے ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ریگولیٹری ڈیوٹیاں صورت حال کو بہتر نہیں بنا رہی ہیں۔انہوں نے کہ وہ کمپنی نصب العین کے تحت نئی کمپنیوں کا خیرمقد م کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ لوکلائزیشن اور مقامی روزگار میں اضافے کا باعث بنیں گی۔انہوں نے پاپام کو مبارک باد دی اور کہا کہ آٹو پارٹس شو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری راغب کرنے اور وینڈرز کو یکجا کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ