آذربائیجان: ترکِ منشیات مرکزمیں آتشزدگی‘ 25ہلاک

103
باکو: ترکِ منشیات مرکز میں آتش زدگی کے بعد امدادی کارروائی جاری ہے‘ عمارت شعلوں کی لپیٹ میں ہے‘ صدر الہام علیوف جائے حادثہ کا دورہ کرر ہے ہیں

باکو(انٹرنیشنل ڈیسک)آذربائیجان میں ترکِ منشیات کے ایک سینٹر میں آتش زدگی کے نتیجے میں 25افراد مارے گئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں واقع ترک منشیات کے سینٹر میں یہ حادثہ جمعہ کی صبح رونما ہوا۔خبررساں ادارے اے پی اے کے مطابق آگ لگنے کے وقت بلڈنگ میں 55افراد موجود تھے،جن میں سے30کو وہاں سے نکال لیا گیا،جب کہ4کوانتہائی نازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔مقامی انسدا دجرائم کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا۔اسپتال میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے بتایا کہ آگ لگنے کی ابتدا مریضوں کے سونے کے کوارٹرز سے ہوئی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق فائر بریگیڈ کی 10گاڑیوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، تاہم اس دوران 25افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
آذربائیجان/ آتشزدگی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ