اسلامیہ کالج خالی کرانے پر طالب علموں کا احتجاج،ہنگامہ آرائی

58
اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج کے طلبہ عمارت کی بندش کے حکم کے خلاف سڑک بند کر کے احتجاج کر رہے ہیں
اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج کے طلبہ عمارت کی بندش کے حکم کے خلاف سڑک بند کر کے احتجاج کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو ایم اے جناح روڈ پر واقع اسلامیہ کالج خالی کرانے پر طالبعلموں نے احتجاج کیا اور ہنگامہ آرائی کی ۔طالبعلموں کا کہنا ہے کہ کالج خالی کرایا جا رہا ہے، ہم کہاں جائیں گے ۔پولیس سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلامیہ کالج کو
خالی کرانے کے خلاف طلبہ نے احتجاج کیا ۔ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اسلامیہ کالج پہنچ گئی۔پولیس افسران کا کہنا ہے کہ عدالت کے احکامات پر کالج خالی کرانے کی کوشش کریں گے تاہم امن و امان کی خرابی کے خدشے کے پیش نظر ابھی کالج خالی نہیں کرایا جا رہا ، پولیس سے مذاکرات کے بعد طالبعلم پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔
طلبہ کا ہنگامہ آرائی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ