ہمارے 14ایم پی ایز نے ضمیر کا سودا کیا ،کارکنان گمراہ اور مایوس نہ ہوں :فاروق ستار

265

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر فاروق ستار نے کہاہے کہ ہمارے 14ایم پی ایز نے ضمیر کا سودا کیا لیکن ،کارکنان گمراہ اور مایوس نہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کا سینیٹ الیکشن میں شکست پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہناتھا کہ گزشتہ سینیٹ انتخاب میں ہم نے 4 سیٹیں حاصل کیں اوراس بار ایک ہی سیٹ لے سکے۔

ہماری جماعت سینیٹ الیکشن سے باہر ہونے سے بچ گئی لیکن ، آئندہ چند دنوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ قانون دان فروغ نسیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں ،وہ مشکل حالات کے باوجود کامیاب ہوئے۔تنظیمی بحران کا مسئلہ نہیں ہمارے 14ایم پیز کم ہو گئے تھے اور انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کرلیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email