ڈاکڑ قیصر وحید ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے فارما کے چیئرمین مقرر 

304
th (2)

کراچی: معروف صنعتکار ڈاکڑ شیخ قیصر وحید فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی قائمہ کمیٹی برائے فارما انڈسڑی کے چیئرمین مقرر کردیئے گئے۔ ان کی تقرری ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے ان کی دواساز صنعت میں بے شمار کامیابیوں اور جدوجہد کے صلے میں کی گئی۔

ڈاکڑ قیصر وحید پی پی ایم اے کے سابق چیئرمین اور سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن کے موجودہ چیئرمین ہیں۔اسکے علاوہ وہ میڈی شور فارما کے صدر اور نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے چیئرمین بھی ہیں۔انہوں نے اپنی نامزدگی پر ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلو اور سر پرست اعلی ایس ایم منیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ فارما انڈسڑی کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور جد و جہد جاری رہے گی۔
Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com