پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے صنعتوں پر پیداواری لاگت کا دباؤ مزید بڑھے گا، طارق ملک

352

کراچی:کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر طارق ملک، سینیئر نائب صدر سلمان اسلم اور نائب صدر جنید نقی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافے سے پیداواری و کاروباری لاگت کے دباؤ میں مزید اضافہ ہوگا، صنعتی اور ایس ایم ایز کو پہلے ہی روز بروز بڑھتی ہوئی پیداوار و کاروباری لاگت کے شدید دباؤ کا سامنا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے یہ دباؤ مزید شدید ہوگا۔ کاٹی کے صدر طارق ملک کا کہنا ہے

برآمداتی شعبے کی مشکلات کا بنیادی سبب بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت ہے، صنعتوں کے لیے اس پر قابو پانا مشکل ترین ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پیٹرول پر عائد ٹیکس اور لیویز میں کمی کرکے اضافی قیمتوں کا بوجھ کم کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ صنعتوں، ایس ایم ایز، برآمدات اور عوام کے لیے یکساں طور پر مسائل میں اضافہ کرے گا، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com