امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان سینیٹر منتخب

511
mushtaq-ahmed-khan
mushtaq-ahmed-khan

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان خیبرپختونخواسے  سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نےسینیٹ کا ممبر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں  جماعت اسلامی کے ارکان صوبائی اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمارے لوگ نہ بکے ہیں نہ جھکے ہیں، پیسے کی ریل پیل میں انھوں نے اصولوں کا جھنڈا بلند رکھا ہے۔ اے این پی نے بہادری سے ہمارا ساتھ دیا، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں ہمارے ساتھ اتحاد نہیں کیا، اس کا سوال ان سے کیا جانا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے تہینتی پیغام میں سینیٹر سراج الحق نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشتاق احمد خان اسلام، پاکستان اور خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ