شاہ اردن کا دورہ بھارت ،12معاہدوں پر دستخط 

171
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور شاہ اردن عبداللہ دوم اسلامی ورثے کے عنوان سے منعقد کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور شاہ اردن عبداللہ دوم اسلامی ورثے کے عنوان سے منعقد کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) اردن کے شاہ عبداللہ دوم بھارت کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ مذاکرات کیے۔ جب کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع، صحت اور ثقافتی پروگراموں کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں 12 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ شاہ اردن 3 روزہ دورے پر منگل کی شام کو نئی دہلی پہنچے تھے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ اردن عبد اللہ دوم نے نئی دہلی کے وگیان بھون میں’ اسلامی ورثہ، خیر سگالی اور اصلاحات ‘کے موضوع پر منعقد تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی مخالف جنگ صرف نفرت پھیلانے والی قوتوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو انٹرنیٹ پر نفرت کے پراپیگنڈے سے بچانے پر زور دیا۔ شاہ عبد اللہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی مخالف جنگ مذاہب کے مابین جنگ نہیں ہے۔ یہ مسلمانوں کے خلاف بھی نہیں، بلکہ نفرت اور تشدد کے خلاف ہے۔ یہ اس عقیدے کے خلاف ہے جو نفرت کی تعلیم دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام انتہاپسندی کی تعلیم نہیں دیتا۔ وہ انسانیت کی تعلیم دیتا ہے اور انسانیت تمام مذاہب کو متحد کرتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ