کینیڈا: مسلمان برادری کا اسپتال کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا عطیہ

134
ٹورنٹو: مسلم برادری کی جانب سے مقامی اسپتال کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا چیک دیا جا رہا ہے
ٹورنٹو: مسلم برادری کی جانب سے مقامی اسپتال کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا چیک دیا جا رہا ہے

ٹورنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے شہر اسکاربرو میں مسلم برادری کی جانب سے ’’فیملی ڈے‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسکاربرو جنرل اسپتال کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا گیا۔ اسکاربرو ٹاؤن سینٹر میں ہونے والی تقریب میں علاقے کے تمام عوامی نمایندوں، مسلم رہنماؤں اور اسپتال کے سربراہ نے خطاب کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ یوسف نے علاقے کے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ تمام سماجی اور اخلاقی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر ریمنڈ چو نے مقامی مسلمانوں کو محب وطن اور مضبوط برادری قرار دیا جو شہر کی تعمیر و ترقی اور یہاں کے تمام اہم معاملات میں بڑھ چڑھ کر کام کررہی ہے۔ روج ویلی اسپتال اور اسکاربرو جنرل اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل ماذا نے علاقے کی مسلم برادری کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مسلمان آیندہ بھی اسپتالوں کو اسی جذبے کے تحت عطیات دیتے رہیں گے تاکہ مریضوں کی خدمت جاری رہ سکے۔ تقریب کا آغاز ایک آگہی واک سے کیا گیا جس میں سیکڑوں بچوں اور خواتین نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ