کار حادثے میں پیپلزپارٹی کی ایم پی اے روبینہ قائم خانی کا جواں سال بیٹا جاں بحق۔

254
کراچی میں سی ویو کے قریب تیزرفتار کار الٹنے سے سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

حادثہ کراچی کے علاقے سی ویو پر ولیج ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے پیپلزپارٹی کی ایم پی اے روبینہ قائم خانی کا جواں سالہ بیٹا حمزہ قائم خانی جاں بحق ہوگیا۔

ذرئع کے مطابق حادثے میں ایک شخص بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email