اقوام متحدہ نے یمن کی صورتحال تباہ کن قرار دے دی

106
صنعا: خانہ جنگی کے شکار عرب ملک یمن کے شہری پانی اور خوراک کی تگ و دو میں مصروف ہیں
صنعا: خانہ جنگی کے شکار عرب ملک یمن کے شہری پانی اور خوراک کی تگ و دو میں مصروف ہیں

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ کے ایڈ آپریشنز کے سربراہ جان گنگ نے یمن کی صورت حال کوتباہ کن قراردے دیا۔ گنگ کے مطابق یمن کو3 برس سے جاری جنگ کے باعث بدترین انسانی بحران، قحط سالی اور ہیضے کی وباکا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اپریل 2017ء سے اب تک10 لاکھ سے زائد یمنی باشندے ہیضے کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں، جب کہ2کروڑ سے زائد یمنی شہریوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔دوسری جانب سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی مالکی نے بتایا کہ امدادی سامان سے لدے 18 ہزار بحری جہاز یمن کی بندر گاہوں پر لنگر انداز ہوچکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ