فیس بک پر وقت گزاری ڈپریشن کا باعث

112

امریکی ماہرین نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک پر بلا مصرف وقت گزارنے سے ڈپریشن بڑھ جاتا ہے۔ امریکا کی یونیورسٹی آف مشی گن کے شعبہ نفسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ایتھن کروس کی سربراہی میں کی گئی تحقیق کے دوران ماہرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک استعمال کرنے والے افراد کو ویب سائٹ پر ان کی سرگرمیوں کی مناسبت سے دو گروہوں میں تقسیم کرکے ان افراد کے رویے کا مشاہدہ کیا۔ تجزیے کے دوران انکشاف ہوا کہ فیس بک پر محض خبریں اور دوسرے صارفین کا پروفائل دیکھ کر وقت صرف کرنے والے افراد میں جلن کا جذبہ دوسرے افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس ایسے افراد جو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فعال ہوتے ہیں، اپنے خیالات، تصاویر اور وڈیوز پوسٹس کرتے اور دوسروں کی پوسٹس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں ان میں حسد ، جلن اور چرچڑا پن کم ہوتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ