جنوبی کوریا: سابق خاتون صدر کو 30 سال قید کی سزا کا مطالبہ

126
سیؤل: جنوبی کوریا کی سابق صدر کو عدالت میں پیش کیا جار ہا ہے
سیؤل: جنوبی کوریا کی سابق صدر کو عدالت میں پیش کیا جار ہا ہے

سیؤل (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے وکلا استغاثہ نے سابق صدر پارک گن ہے کے لیے 30 سال قید کی استدعا کی ہے۔ استغاثہ نے سزائے قید کے علاوہ گن ہے پر 11کروڑ ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ گن ہے نے اپنی قریبی دوست چوئے سون لی کے ساتھ مل کر ساڑھے 12کروڑ ڈالر سے زائد کی خرد برد کی ہے۔ 66 سالہ گن ہے کو بدعنوانی میں ملوث ہونے کی وجہ سے گزشتہ برس مارچ میں مواخذے کی ایک تحریک کے بعد معزول کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ فرار ہوگئی تھیں، تاہم انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ اس وقت سابق صدر قید میں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ