فن لینڈ اور اسٹونیا کے درمیان دنیا کی طویل ترین سرنگ بنانے کا اعلان

220
فن لینڈ اور اسٹونیا کے درمیان زیر سمندر تعمیر کی جانب والی دنیا کی سب سے بڑی سرنگ کی تفصیلات
فن لینڈ اور اسٹونیا کے درمیان زیر سمندر تعمیر کی جانب والی دنیا کی سب سے بڑی سرنگ کی تفصیلات

ہلنسکی (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ممالک فن لینڈ اور اسٹونیا کی حکومتوں نے دنیا کی طویل ترین ریلوے سرنگ تیارکرنے کا ایک معاہدہ کیا ہے۔ ٹرین ٹیکنالوجی کی خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ریلوے ٹیکنالوجی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فن لینڈ اور اسٹونیا نے دنیا کی طویل ترین سرنگ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سرنگ دونوں ممالک کے دارالحکومتوں ہلنسکی اور تالین کو آپس میں ملائے گی۔دنیا کی طویل ترین سرنگ کی لمبائی103 کلو میٹر ہوگی، جب کہ یہ زمین میں 125 میٹر سطح سمندر سے گہری ہوگی۔ توقع ہے کہ ہلنسکی اور تالین سرنگ سے ایک دن میں درجنوں ریل گاڑیاں گزریں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ