وسط مغربی امریکا میں شدید بارش سیلاب اور طوفان سے ہلاکتیں 5 ہوگئیں

187
واشنگٹن: امریکا میں سیلاب کے باعث علاقہ زیرآب آگیا ہے‘ چھوٹی تصویر طوفان سے تباہ ہونے والے مکانات کی ہے
واشنگٹن: امریکا میں سیلاب کے باعث علاقہ زیرآب آگیا ہے‘ چھوٹی تصویر طوفان سے تباہ ہونے والے مکانات کی ہے

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا ایک بار پھر طوفانوں اور بارشوں میں گھر گیا۔تفصیلات کے مطابق وسط مغربی امریکی ریاستوں میں شدید بارشوں اور طوفان کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔دوسری جانب کینٹکی،آرکنسا، ٹینسی، مشی گن اور ٹیکساس سمیت دیگرریاستوں میں بارشوں کے بعد طوفان نے تباہی مچادی ہے۔متاثرہ علاقوں میں بارشوں کے بعد سڑکیں زیر آب آنے سے کئی گاڑیاں ڈوب گئیں اورشہری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ